مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق ایرانی صدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق ایرانی صدر کا بڑا بیان
مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا / فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published August, 11 2026 |
ایران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں اپنے والد کی جگہ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد سے تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں جس کے باعث قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’اِسنا‘ کے مطابق صدر مسعود پزیشکیان جنھوں نے اس قبل یہ بیان دیا تھا کہ سپریم لیڈر سے بالمشافہ ملاقات اب بہت مشکل ہوگئی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا۔

انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک انتہائی اچھی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں نے تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک گفتگو کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جو شخص مسلسل کئی گھنٹے بیٹھ کر گفتگو کرسکتا ہو اسے صحت کے مسائل لاحق نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ کے رکن ممالک پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ترک وزیر خارجہ

خیال رہے کہ اتوار کو ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک وفد سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں اور صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔

تاہم اس ویڈیو کی تاریخ اور مقام واضح نہ ہونے کے باعث مزید قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا جس کے بعد اب ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے ملاقات اور صحت سے متعلق بیان نے ابہام دور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایسے دعووں کے بعد سامنے آئی تھی جن میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.68 ▲ 0.88
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.48 ▲ 0.59
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.06 ▲ 1.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.23
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▲ 0.23
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.13
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,107 ▼ 43
Gold 22K Per Tola 414,432 ▼ 40
Gold 21K Per Tola 395,594 ▼ 38
Gold 18K Per Tola 339,080 ▼ 32
Silver Per Tola 6,610 ▼ 6
Platinum Per oz (USD) 1,747 ▼ 8.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62
Diesel HSD Per Litre 247.42
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں