بھارتی تجارتی جہاز پر حملہ

Red Sea Ship Attack
فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
ویب ڈیسک:(ویب ڈیسک) یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں ایک بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد سمندر برد ہو گیا، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں جہاز پر سوار تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد خطے میں سمندری سلامتی اور عالمی تجارتی جہاز رانی سے متعلق خدشات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ بندرگاہ الحدیدہ کے جنوب میں پیش آیا، جہاں ایک پروجیکٹائل بھارتی تجارتی جہاز سے ٹکرایا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ بعد ازاں ڈوب گیا۔ کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر موجود تمام 14 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں 13 بھارتی شہری اور ایک یمنی شہری شامل ہے، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بھارت کے وزیر جہاز رانی سربانندا سونووال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جہاز کو یمنی سمندری حدود کے قریب ایک پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے، حملے کو بلااشتعال قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حملے کی ذمہ داری ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں شدید گرمی قہر بن گئی، 16 افراد جاں بحق

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حوثیوں نے سعودی عرب کیخلاف بحیرۂ احمر میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے متعدد آئل ٹینکروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی جا چکی ہے۔ تازہ واقعے نے ایک بار پھر عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں