بحرالکاہل میں سمندری طوفان ڈولفن کی شدت میں مزید اضافہ
بحرالکاہل میں سمندری طوفان ڈولفن کے چین اور جاپان کی طرف بڑھنے کا امکان/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published July, 30 2026 |
بحرالکاہل (ویب ڈیسک) بحرالکاہل میں سمندری طوفان ڈولفن کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،اس وقت طوفان جاپان کے جنوب میں موجود ہے جبکہ یکم آگست تک تھائی لینڈ میں شدید بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ڈولفن طوفان7 اگست کو جاپان کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے، جبکہ لینڈ فال کے بعد جاپان کے کماموتو ، فوکوکا اضلاع اور ملحقہ علاقوں میں انتہائی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 9 اگست کو چین کے صوبے جیانگ سو سے طوفان کے ٹکرانے کا، جبکہ 11 اگست کو چینی صوبے ہینان کی جانب بڑھ جانے مکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایران میں بڑا فضائی آپریشن، متعدد شہروں میں دھماکے
ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ چین میں شدید بارشوں کے بعد طوفان ڈولفن کی شدت میں کمی آنے اور کمزور ہونے کا امکان ہے۔