کاکروچ پارٹی کے استعفیٰ کے بعد 2 اور مطالبات سامنے آگئے

کاکروچ پارٹی کے استعفیٰ کے بعد 2 اور مطالبات سامنے آگئے
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے احتجاجی مقام پر طلبہ سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استعفیٰ سامنے آنے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا گیا کہ کاکروچز جیت گئے، جمہوریت جیت گئی۔

دوسری جانب احتجاجی مقام پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی صدر ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ جمہوریت میں اگر ڈر گئے تو پھر کیسی جمہوریت؟ اگر اپنی آواز اٹھاؤ گے تو یہ لوگ لائن میں رہیں گے، انہیں لائن میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ یہ جو خود کو بادشاہ سمجھ بیٹھے ہیں، وہ ہماری وجہ سے ہی اس مقام پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو دھچکا، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

ابھیجیت دیپکے نے واضح کیا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ تو ہو گیا ہے لیکن ہماری دو اور اہم مانگیں ابھی باقی ہیں، اور ہم ایسے آسانی سے نہیں جائیں گے کیونکہ کاکروچ ایک بار آ جائیں تو آسانی سے نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے طلبہ کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، طلبہ کے خلاف پولیس کے غنڈہ گردی اور ایکشن پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور احتجاج کرنے والے تمام طلبہ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات فوراً واپس لیے جائیں۔
۔
انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس یاد رکھے کہ کاکروچ سے پنگا لینا مہنگا پڑ سکتا ہے، جب ہم ایک وزیر کا استعفیٰ لے سکتے ہیں تو پھر تم کس باغ کی مولی ہو۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں