فرانس : تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک

فرانس میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ، انسٹرکٹرز اور زیر تربیت طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated | Published June, 28 2026 | Muhammad Bilal
پیرس: (سنو نیوز) فرانس میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ، انسٹرکٹرز اور زیر تربیت طلبہ سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک فضائی حادثہ فرانس کے شہر نانسی کے قریب پیش آیا جہاں طیارہ ایئر فیلڈ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ پیراشوٹ جمپنگ سکول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں عملے سمیت تربیت حاصل کرنے والے افراد موجود تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ، 5 انسٹرکٹرز اور 5 زیر تربیت طلبہ جان کی بازی ہار گئے، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا تاکہ امدادی کارروائیوں اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ تکنیکی خرابی، موسم کی صورتحال یا کسی اور وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والے متعلقہ اداروں نے انکوائری شروع کر دی ہے، حکام کی جانب سے طیارے کے ملبے، پرواز کے ریکارڈ اور ایئر فیلڈ سے دستیاب معلومات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد فرانس میں فضائی تربیتی پروازوں کی حفاظت سے متعلق سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں