سعودی عرب میں آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 28 2026 | Muhammad Bilal
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ راس تنورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں آرامکو کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا۔

سعودی وزارت توانائی نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

وزارت توانائی کے مطابق حادثے کے بعد متعلقہ اداروں کو فوری طور پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا جبکہ واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حادثے کے اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

سعودی حکام نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی صدر کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

حادثے کے بعد سعودی عرب میں صنعتی اور فضائی سیفٹی اقدامات کے حوالے سے بھی توجہ بڑھ گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے ہیلی کاپٹر کی پرواز، تکنیکی صورتحال اور حادثے کے مقام سے حاصل شواہد کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ راس تنورہ سعودی عرب کا اہم صنعتی اور تیل بردار علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں آرامکو کی متعدد تنصیبات موجود ہیں۔

خیال رہے کہ آرامکو سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے اور توانائی کے شعبے میں عالمی سطح پر اہم مقام رکھتی ہے اسی وجہ سے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک اور اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.55 ▲ 0.50
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.36 ▲ 0.69
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.71 ▲ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.11 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.85 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں