بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے طیارہ ٹکرا گیا

Beijing Plane Crash
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک چھوٹا طیارہ شہر کی بلند ترین عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

حادثے کے فوری بعد پولیس، ریسکیو ٹیموں اور دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بیجنگ کے سب سے بلند ٹاور سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں اس کا ملبہ عمارت کے نیچے مختلف مقامات پر بکھر گیا۔ حادثے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت عمارت کو فوری طور پر خالی کرایا گیا اور اطراف کے علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا تاکہ امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے یا وہ کس مقصد کیلئے پرواز کر رہا تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بیجنگ کا یہ ٹاور 108 منزلوں پر مشتمل ہے اور شہر کی بلند ترین عمارت شمار کیا جاتا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تکنیکی ماہرین بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی طیارے کے حادثے کی اصل وجہ اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں حتمی معلومات جاری کی جائیں گی۔ اس دوران شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں