امریکا اور ایران کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

US Iran Talks Switzerland
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 |
برجنسٹاک: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کا نیا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

عالمی سطح پر اہمیت رکھنے والے ان مذاکرات پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں کیونکہ انہیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد معاہدے پر عملدرآمد کے سلسلے میں امریکا اور ایران کے نمائندے آج برجنسٹاک میں ملاقات کریں گے۔

مذاکراتی عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم کریں گے۔

تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذاکرات میں امریکا اور ایران کی جانب سے کون سے اعلیٰ حکام یا سفارتی نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح ملاقات کی نوعیت، ایجنڈے اور ممکنہ نتائج کے حوالے سے بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ کیلئے گرین سگنل مل گیا

سوئس حکومت نے اجلاس کے بارے میں محدود معلومات جاری کی ہیں اور مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی ملاقات میں مستقبل کے مذاکراتی فریم ورک، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں