اسرائیل نہ رکا تو بھرپور اور سخت جواب دیں گے، ایران

Iran Warning to Israel
فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنوبی لبنان میں عسکری کارروائیاں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی افواج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، جس سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، اسرائیلی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور جنوبی لبنان کے حالات میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آ رہی۔

ایرانی فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھی اور لبنان میں فوجی سرگرمیاں نہ روکیں تو ایران کی مسلح افواج مناسب اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، خطے میں کسی بھی قسم کی جارحیت یا یکطرفہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ بال بال بچ گئے، وائٹ ہاؤس پر ڈرونز اور سنائپر حملے کے 5 منصوبہ ساز گرفتار

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اس تازہ بیان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، اگر کشیدگی میں کمی کیلئے فوری سفارتی اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں