بھارت: آم کھانے سے ایک اور لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ
چند روز قبل آم کھانے سے 17 سالہ لڑکی بھونیشوری کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 12 2026 |
ممبئی (ویب ڈیسک): چند روز قبل آم کھانے سے 17 سالہ لڑکی بھونیشوری کی موت ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم اب متوفیہ کی بہن بھی چل بسی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں آم کھانے سے 10 سالہ لڑکی سندھیا کی موت ہوگئی، اس کو علاج کیلیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق وائجناتھ اور اندومتی کے رشتے دار رینوکا نے ان کے گھر آتے ہوئے راستے سے آم خریدے تھے جو میاں بیوی نے اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ کھائے۔

یہ بھی پڑھیں: 49 مسافر صحرا میں پیاس سے مر گئے

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اتوار کی شام اہل خانہ کو الٹیاں ہوئیں تو انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج بھونیشوری کی موت ہوگئی جبکہ سندھیا کی حالت تشویشناک رہی۔

میاں بیوی اور دو بیٹیاں کی حالت بہتر ہوگئی جبکہ سندھیا آج چل بسی۔ پولیس اس بات کا پتا لگانے میں مصروف ہے کہ آم کھانے سے فیملی کی حالت کیوں خراب ہوئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل تربوز کھانے سے بھی اموات ہو چکی ہیں۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں