49 مسافر صحرا میں پیاس سے مر گئے

Sahara Desert Tragedy
فائل فوٹو
Updated | Published June, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) چلچلاتی دھوپ میں 49 انسان صحارا کے ویران علاقہ میں بھوک، پیاس اور ہیٹ سٹروک سے مر گئے۔

نائجر کے علاقہ اگاڈیز کے سرکاری حکام نے بتایا کہ ہیٹ سٹروک سے مرنے والے یہ سبھی لوگ ہمسایہ ملک مالی سے اپنی فیملیوں کے ساتھ عید منانے کیلئے نائجر لوٹ رہے تھے، سفر کے دوران اسمکا سے تقریباً 80 کلومیٹر دور ان کا ٹرک  خراب ہو گیا۔ 

سرکاری حکام کے مطابق  شدید گرمی کے دوران ریگستان کے بیچوں بیچ ٹرک کا خراب ہو جانا ان مسافروں کیلئے موت کا سبب بن گیا۔ اس المناک حادثہ نے ایک بار پھر صحارا کے خطرناک راستوں اور وہاں کی سخت اور ناموافق صورت حال کی نسلوں سے دہرائی جا رہی داستانیں  زندہ ہو گئی ہیں۔

ڈرائیور، اس کے معاونین اور مسافروں نے ٹرک کو ٹھیک کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ پینے کے پانی کا  بہت تھوڑا ذخیرہ جلد ہی ختم ہو گیا اور جھلسا دینے والی دھوپ اور انتہائی شدید ٹمپریچر کے درمیان  پچاس سے زیادہ  افراد ریگستان میں پھنس کر رہ گئے۔ خوراک اور پانی کی فراہمی کا کوئی ذریعہ موجود نہ ہونے کے باعث ایک ایک کر کے 49 افراد دم توڑ گئے۔

اس ہولناک سانحے میں 2 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، اپنی جان بچانے کیلئے انہوں نے شدید گرمی میں تقریباً 50 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل  چل کر طے کیا۔ پہلے وہ پانی کے ایک ذخیرے تک پہنچے اور پھر اسمکا شہر جا کر حکام کو اس دل خراش واقعے کی اطلاع دی۔

اس سانحہ کی اطلاع ملتے ہی گورنر جنرل ابراہ بُلاما عیسیٰ کی قیادت میں ایک ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں ٹرک کے نیچے اور اس کے اطراف درجنوں لاشیں پڑی ہوئی ملیں، امدادی کارکنوں نے تمام متاثرین کو وہیں اجتماعی قبروں میں سپرد خاک کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی آمد و رفت  کے لیے کافی زیادہ استعمال ہونے والا ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے گزر کر وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ پہنچنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مالی کے شہر تلہانڈیک سے روانہ ہونے والا یہ ٹرک کئی روز تک ریگستان کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرتا رہا۔صحرائے صحارا  کا یہ خطہ اپنی سخت جغرافیائی صورت حال اور  شدید گرمی کے لیے مشہور ہے، جہاں معمولی سی تکنیکی خرابی بھی موت کا پروانہ ثابت ہو سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں