کروشیا: چھوٹا مسافر طیارہ کر گر تباہ، متعدد افراد ہلاک

یورپی ملک کروشیا میں چھوٹے مسافر طیارے کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 4 2026 | Muhammad Bilal
زغرب: (ویب ڈیسک) یورپی ملک کروشیا میں چھوٹے مسافر طیارے کو حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طیارے کو حادثہ کروشیا کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

رائٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے نے جرمنی سے اڑان بھری تھی اوراپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ شمال مغربی کروشیا میں نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

ایوی ایشن حکام نے جائے حادثے سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک

مقامی حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار وں کی ملبے کی چھان بین اورمتاثرین تک رسائی کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا تاہم ماہرین اور متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔