نئے عمرہ سیزن کے لیے درخواستوں کا آغاز ہوگیا

Saudi Arabia Umrah Visa 2027
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published June, 1 2026 |
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزا درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق آج 31 مئی سے نئے عمرہ سیزن کے ویزے جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی زائرین کی آمد بھی اسی تاریخ سے شروع ہو جائے گی۔

سعودی حکام کے مطابق رواں سال حج کی تکمیل کے فوراً بعد 1448 ہجری کے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا،عمرہ ویزوں کا اجراء اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کی آمد 23 مارچ 2027 تک جاری رہے گی، جس سے لاکھوں مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ زائرین اب سعودی حکومت کی نسک ایپلی کیشن کے ذریعے مکہ مکرمہ میں داخلے اور عمرہ پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرمٹ، بکنگ اور دیگر حج و عمرہ خدمات کیلئے ایک مرکزی نظام کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے زائرین کو سہولت اور شفافیت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگلے حج کے انتظامات فوری شروع کرنیکا عندیہ

رپورٹس کے مطابق عمرہ ویزے جاری کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 ہوگی، تمام عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 اپریل 2027 تک مملکت سے روانہ ہو جائیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں