سعودی عرب: اگلے حج کے انتظامات فوری شروع کرنیکا عندیہ

سعودی عرب: اگلے حج کے انتظامات فوری شروع کرنیکا عندیہ
سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام بعد از حج ختامہ مسک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 30 2026 |
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے اگلے حج کے انتظامات فوری طور پر شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام بعد از حج ’’ختامہ مسک‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔ کانفرنس میں سیکرٹری مذہبی امور اور ڈی جی حج بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سمیت مختلف غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں حج انتظامات، عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور آئندہ حج کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی کانفرنس میں پاکستانی حج انتظامات کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکا نے پاکستانی حجاج کے لیے کیے گئے انتظامات اور وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا۔

سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے اگلے حج انتظامات فوری شروع کرنے کے عندیے کو عازمین حج کے لیے بہتر سہولیات، بروقت منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں مزید بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی: ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے بعد از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل 31 مئی کو ہوگا۔ پہلی پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم جون کو صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔ یکم جون کو 22 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔ ان پروازوں سے 5237 حجاج وطن پہنچیں گے۔ حج آپریشن کے پہلے روز پانچ پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور پہلے روز 4، 4 پروازیں حجاج کو واپس لائیں گی۔ پہلے روز ملتان اور سیال کوٹ تین، تین، فیصل آباد دو اورکوئٹہ ایک پرواز پہنچے گی۔ بعد از حج آپریشن کی آخری پرواز 30 جون کو لاہور پہنچنے پر حج آپریشن 2026 مکمل ہو جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ سے بعد از حج آپریشن کی پروازیں 3 جون سے شروع ہونگی۔ بعد از حج فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ سرکاری سکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پی آئی اے، ایئر سیال، ایئر بلو اور سعودی ایئر لائن بعد از حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں