عیدالاضحی: ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان
جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائے، بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 20 ہزار اونٹ قربان کئے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 30 2026 |
(ویب ڈیسک) امسال عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں مجموعی طور پر 74 لاکھ 70 ہزار جانور وں کی قربانی کی گئی جو گزشتہ سال قربان کئے جانے والے جانوروں کے مقابلے میں 4 لاکھ 92 ہزار 435 زیادہ ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امسال عید الاضحی پر قربان کئے جانے والے جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائے، بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 20 ہزار اونٹ قربان کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے10 ہزار فی کس انعام کا اعلان
ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق امسال عید الاضحی کے موقع پر بیل، گائے کی کھال کی قیمت 2200 روپے، بکرے کی کھال کی قیمت 600 روپے، بھیڑ کی کھال کی قیمت 100 روپے جبکہ اونٹ کی کھال کی قیمت 2 ہزار روپے تھی، جن کی مجموعی مالیت 8 ارب 67 کروڑ روپے رہی۔