اس سال کتنے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں؟ جانیے

Hajj 2026 Saudi Arabia
فائل فوٹو
Updated | Published May, 23 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں حج کے روح پرور اجتماع کیلئے دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی، جن کیلئے سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔

مکہ میں حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 30 فیصد عازمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے سعودی عرب پہنچے، جس کا مقصد امیگریشن اور سفری مراحل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔

دوسری جانب ذی الحجہ کے پہلے جمعے کے موقع پر لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، اس موقع پر روحانی ماحول دیکھنے میں آیا اور عبادت گزاروں کی بڑی تعداد نے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

رپورٹس کے مطابق امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے اپنے خطبے میں ذی الحجہ کے ابتدائی 10 دنوں کی فضیلت اور عبادات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی؛ ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کی سلامتی، رہائش، نقل و حمل اور دیگر سہولیات کیلئے جامع انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ حج کا فریضہ آسانی اور اطمینان کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں