ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

Kenya Diesel Price Cut
فائل فوٹو
Updated | Published May, 22 2026 |
نیروبی: (ویب ڈیسک) بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی بلند قیمتوں کیخلاف عوامی احتجاج کے بعد کینیا کی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

حکومتی اقدام کو عوام کیلئے ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ویلم روٹو نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں اعلان کیا کہ حکومت جون اور جولائی کے قیمتوں کے نئے مرحلے میں ڈیزل کی قیمت میں 10 کینین شلنگ کمی کرے گی، اس فیصلے کا مقصد عوامی مشکلات میں کمی لانا اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ احتجاج اور پبلک ٹرانسپورٹ ہڑتال کے بعد سامنے آیا، جہاں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

احتجاج کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

صدر ویلیم روٹو نے کہا کہ حکومت نے ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور ٹیکس ریلیف سمیت اربوں کینین شلنگ خرچ کی جا چکی ہیں تاکہ قیمتوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی میں مشکلات اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث کئی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے اثرات کینیا سمیت مختلف معیشتوں پر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور حج کے بعد اسلام آباد میں متوقع

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی لاگت کم ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے عام شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے، تاہم مہنگائی پر اس کے مکمل اثرات آنے والے مہینوں میں واضح ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں