ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور حج کے بعد اسلام آباد میں متوقع

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں متوقع ہے۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published May, 20 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں متوقع ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ممکنہ معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے جبکہ معاہدے کے حتمی نکات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے اہم شخصیات کی جمعرات کو ایران روانگی متوقع ہے جہاں جاری سفارتی مشاورت کے دوران معاہدے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

العریبیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے جہاں معاہدے کے حتمی نکات پر مزید بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی اور سفارتی پیش رفت سے متعلق اہم نکات شامل ہو سکتے ہیں۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں پاکستان نے تہران اور واشنگٹن کے مابین پسِ پردہ سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کیا ہے جسے مختلف علاقائی ممالک کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ثالثی میں ایران، امریکا مذاکرات جاری ہیں: بقائی

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے ہیں، جہاں ان کی ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں، خطے کی صورتِ حال اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کے تناظر میں غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں