پاکستان کی ثالثی میں ایران، امریکا مذاکرات جاری ہیں: بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published May, 20 2026 | Muhammad Bilal
تہران: (سنو نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

برازیلین اخبار کو انٹرویو کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر جو ہم امریکا سے چاہتے ہیں وہ مطالبات نہیں بلکہ ہمارا حق ہے،ایران پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ مطالبہ نہیں بلکہ ہمارے حقوق کا حصہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی نقل و حرکت یہ ظاہر کرتی ہے وہ جنگ کے ایک نئے راؤنڈ کی تلاش میں ہے،ایرانی فوج نے سیز فائر کو اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کے لئے استعمال کیا ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے اگرایران پردوبارہ حملہ ہوا تویہ جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائےگی، پچھلی جنگ میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا جنگ بندی معاہدے میں تعطل، ٹرمپ بے چین

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کی نئی علاقائی اور غیر علاقائی صلاحیتیں فعال ہو جائیں گی، اپنی طاقت سوشل میڈیا پر صرف کھوکھلے بیانات میں نہیں، بلکہ میدانِ جنگ میں دکھائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی فوج نے حالیہ جارحیت سے کافی آپریشنل تجربہ حاصل کیا ہے، اگر ایران کے خلاف دوبارہ کسی بھی قسم کی عسکری محاذ آرائی کی گئی تو اس کے نتیجے میں دشمن کو مزید سرپرائزز ملیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں