امریکا نے ایران سے مذاکرات کی بحالی کیلئے نئی شرائط پیش کر دیں
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو جنگی نقصانات کا ہرجانہ دینے سے انکار کر دیا ہے، امریکا نے ایران پر 400 کلوگرام افزودہ یورینیم حوالے کرنے کی شرط عائد کر دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا نے شرط عائد کی ہے کہ ایران صرف ایک ایٹمی تنصیب پر کام کرے گا، ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصدحصہ بحال نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران بھی مذاکرات کی بحالی کے لیے پانچ شرائط رکھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے شرط رکھی ہے کہ تمام محاذوں خصوصاً لبنان میں جنگی کارروائیوں کا خاتمہ، ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا معاوضہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کے خودمختار حق کو تسلیم کرنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر نئے حملوں کی تیاری؟
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کا مؤقف ہے کہ اگر ایران امریکی شرائط قبول کر بھی لیتا ہے تب بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا خطرہ برقرار رہے گا۔
رپورٹ میں بعض تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی تجاویز کا مقصد تنازع کے حل کے بجائے وہ اہداف حاصل کرنا ہے جو واشنگٹن جنگی دباؤ کے باوجود حاصل نہیں کر سکا۔