روس کا پاکستانیوں کے لیے نیا رہائشی پروگرام متعارف

Russia residency program
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): روس نے غیر ملکی ماہر افراد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ایک نیا امیگریشن اور رہائشی پروگرام متعارف کرواد یا ہے۔

یہ پروگرام پاکستانی ماہرین، کاروباری افراد، محققین اور ہنر مند افراد کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نیا کمپیٹریاٹس قانونی اسٹیٹس 15 اپریل سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس کا مقصد ایسے غیر ملکی افراد کو روس میں رہائش دینا ہے جو ملک کی معاشی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہوں۔

یہ پروگرام اس کے تحت درخواست دہندگان کو مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے ایک آسان اور تیز رفتار راستہ فراہم کیا گیا ہے جس میں روایتی پیچیدہ مراحل کو کم کر دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں روسی زبان اور تاریخ کے امتحانات سے بھی استثنا دیا گیا ہے جو عام طور پر امیگریشن کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔

اہل درخواست دہندگان کو تقریباً 30 دن کے اندر رہائشی اجازت نامہ مل سکتا ہے اور عارضی رہائش کے لیے کسی کوٹے کی شرط بھی نہیں رکھی گئی۔ اس کے علاوہ درخواست دہندگان بغیر علیحدہ کام کی اجازت کے روس میں کام کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں شریک افراد کے اہلِ خانہ، جن میں شریک حیات، بچے اور والدین شامل ہیں، بھی ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح یہ پروگرام نہ صرف فرد بلکہ پورے خاندان کے لیے آسان منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے ہنرمند افراد کیلئے دروازے کھول دیے

روس نے اس پروگرام کے تحت آٹھ اہم شعبوں کو ترجیح دی ہے جن میں سائنسدان اور محققین، معلوماتی ٹیکنالوجی کے ماہرین اور مائیکرو الیکٹرانکس کے ماہرین، توانائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے افراد، کامیاب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان، غیر ملکی سرمایہ کار، دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کے گریجویٹس، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں سے وابستہ افراد، اور اعلیٰ درجے کے کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ اقدام عالمی سطح پر ہنر مند افرادی قوت کو اپنی طرف راغب کرنے کی روس کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس پروگرام کے لیے مجموعی کارروائی کا وقت تقریباً 95 سے 125 دن ہو سکتا ہے کیونکہ مکمل پس منظر کی جانچ اور تصدیقی مراحل شامل ہیں۔ تاہم منظوری کے بعد رہائشی اجازت نامہ تقریباً 30 دن کے اندر جاری کر دیا جاتا ہے، جو اسے دیگر امیگریشن پروگراموں کے مقابلے میں خاصا تیز بناتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق خاص طور پر معلوماتی ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، تحقیق اور کاروباری شعبوں سے وابستہ افراد اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں