نیوزی لینڈ نے ہنرمند افراد کیلئے دروازے کھول دیے

Skilled Migration
فائل فوٹو
ویلنگٹن:(ویب ڈیسک) ہنرمند افراد کیلئے نیوزی لینڈ نے نئی ویزا اسکیم متعارف کرا دی، جس کے تحت غیر ملکی ماہرین کو ملک میں رہائش اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا کے ذریعے اہل افراد طویل المدت قیام اختیار کر سکتے ہیں اور تعلیم، ملازمت اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کو ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب ملک کو مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں کو مخصوص معیار پر پورا اترنا ہوگا، جن میں عمر کی حد، انگریزی زبان پر مہارت، اچھی صحت اور کسی منظور شدہ آجر کی جانب سے ملازمت کی پیشکش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو پوائنٹس سسٹم کے تحت کم از کم چھ اسکلڈ پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہوگا، جو ان کی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

اس اسکیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ درخواست گزار اپنے شریکِ حیات اور 24 سال تک کے زیر کفالت بچوں کو بھی اپنے ساتھ لا سکتے ہیں، جس سے خاندانوں کیلئے بیرون ملک منتقل ہونا آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

مزید برآں ابتدائی طور پر دو سال قیام کے بعد مستقل رہائش حاصل کرنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے بعد افراد کو ملک میں آزادانہ رہائش اور ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں