متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

OPEC Plus breakup impact
فائل فوٹو
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے عالمی تیل مارکیٹ پر اہم اثرات متوقع ہیں۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ توانائی پالیسی میں نئی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔ اس تنظیم کے اہم ارکان میں سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت شامل ہیں۔
اوپیک پلس ایک وسیع اتحاد ہے جس میں روس سمیت دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک شامل ہیں، اور یہ اتحاد عالمی سطح پر تیل کی پیداوار اور قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی علیحدگی سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، جبکہ توانائی کی عالمی منڈی میں نئی صف بندی بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔
اس پیش رفت کے بعد عالمی معاشی حلقوں اور توانائی ماہرین کی نظریں آئندہ صورتحال پر مرکوز ہیں۔
 

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں