غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنما کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کی کوششوں میں تعاون کی پیشکش کی۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور معاملات کے پُر امن حل کا خواہاں ہے اور ماسکو مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کسی بھی کوشش میں سہولت کاری کے لئے تیار ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے روس کے اصولی موقف کو سراہا اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے لیے فراہم کی جانے والی روسی انسانی امداد پر صدر پیوٹن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کے بعد ایرانی وفد کا پہلا بیان سامنے آگیا
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے روس اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں روسی صدر سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے پاکستان میں ہونے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، خطے کی مجموعی صوتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔