بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں رات گئے چوری کی ایک کوشش کے دوران چور کو لینے کے دینے پڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق چور نے امراض قلب کے ماہر سرجن کے کلینک میں چھت کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی، شٹر اور دیوار کے درمیان موجود ایک تنگ جگہ سے اندر گھسنے کی کوشش کے دوران چور اپنی گردن بُری طرح پھنسا بیٹھا ، صورتحال یہ بن گئی کہ چور نہ اندر جا پا رہا تھا اور نہ ہی باہر نکل سک رہا تھا۔
In Ghaziabad, Uttar Pradesh, a thief got his neck stuck in a clinic's metal rolling shutter while breaking in last night. He hung there until afternoon, when firefighters rescued him using a ladder. pic.twitter.com/YnmrZT4IrO
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) April 11, 2026
متعدد بار چور نے نکلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، کافی دیر تک پھنسے رہنے کے بعد جب اسے محسوس ہوا کہ وہ نہیں نکل پائے گا تو اس نے شور مچانے کے لیے شٹر پر زور زور سے لاتیں مارنا شروع کر دیں، آواز سن کر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اور فوری طور پر پولیس کو بھی موقع پر بلا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی شاندار اور تاریخی سفارتی اننگز
پولیس نے معاملہ کی سنگینی کا اندازہ لگانے کے بعد ریسکیو ٹیم کو طلب کیا، رات دیر تک ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی آلات کی مدد سے شٹر کے کچھ حصوں کو کاٹ کر ملزم کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ چور کو نکالنے کے بعد پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔