ایرانی میڈیا کے مطابق بنیادی ضروریات اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس فیصلے کے تحت ایرانی بندرگاہوں اور بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو بھی آمد و رفت کی اجازت حاصل ہوگی، جس سے عالمی سطح پر سپلائی کے خدشات میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے مثبت ردعمل دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، امن کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے امریکی میڈیا پر الزام عائد کیا کہ ایران کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ایران ایک جامع اور پائیدار امن کے قیام کا خواہاں ہے، اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا، جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کر دی
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ حساس تنصیبات پر حملوں کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، جن سے نہ صرف ایران بلکہ پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔