امریکی جہاز گرانے کے بعد ایک بیان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آج امریکا کیلئے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کیلئےخطرناک بن چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی روز امریکا کے 3 طیارے مار گرائے: ایران کا دعویٰ
اس کے ساتھ ہی ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی جہاز کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ادھر ایران نے آبنائے ہرمز اور اپنے فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایران نے اپنی فضائی حدود میں امریکا کے 2 عدد ایف35 اور ایک اے10 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم امریکا نے تصدیق کی ہے کہ مار گرائے جانے والے طیاروں میں F-15E Strike Eagle اور A-10 طیارہ شامل ہے۔
These days, you see these scenes a lot.
— Iran Embassy SA (@IraninSA) April 3, 2026
You are not watching a repeated movie.
It’s the American fighter jets that are being shot down one by one.
It was a A-10 Jet this time. pic.twitter.com/OAnUaaXK1V
امریکا کے ایف15 طیارے میں پائلٹ اور عملے کا رکن سوار تھا جن میں سے ایک کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ ایک تلاش جاری ہے۔ اس ریسکیو آپریشن کے لیے جانے والے دو امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز اور ایک ڈرون کو ایران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام اہلکار محفوظ ہیں اور ریسکیو آپریشن ان حملوں کے باوجود بھی جاری ہے۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایک امریکی A-10 طیارے کو خلیج فارس کے جنوبی حصے میں مار گرایا ہے۔ یہ واقعہ کچھ گھنٹے پہلے ہرمز کے راستے کے قریب پیش آیا۔