یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کیلئے تیار نہیں اور یہ کہ امریکا کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیے اور مصر اب بھی اس حوالے پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں اور مذاکرات کیلئے نئے مقامات جن میں قطر کا دارالحکومت دوحہ یا ترکیے کا شہر استنبول شامل ہیں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ تعطل ختم کرنے کیلئے نئی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایرانی عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی روز امریکا کے 3 طیارے مار گرائے: ایران کا دعویٰ
عباس عراقچی نے لکھا کہ ہم جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکی میڈیا جنگ بندی کی خبروں کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، ایران ان شرائط پر زور دیتا ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے۔