امارات: عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ اور تعطیلات کی تفصیل سامنے آگئی
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ اور طویل تعطیلات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
فائل فوٹو
شارجہ: (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ اور طویل تعطیلات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر طویل تعطیلات ہونے کا امکان ہے جس کے باعث اماراتی شہریوں کو طویل تعطیلات اور لمبے ویک اینڈ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

عید الاضحیٰ ہجری سال کا دوسرا بڑا تہوار ہے جو اسلامی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے (ذوالحجہ) میں آتی ہے، اسے "قربانی کی عید” بھی کہا جاتا ہے ، یہ تہوار حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کی اطاعت میں اپنے بیٹے کی قربانی دینے کی آمادگی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یو اے ای کے فلکیاتی ماہرین کی پیشگوئیوں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز منگل 26 مئی کو یومِ عرفہ سے ہو گا، جس کے بعد بدھ 27 مئی سے جمعہ 29 مئی تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) کو شامل کرنے کے بعد یہ چھٹی ممکنہ طور پر 6 دنوں تک طویل ہوگی تاہم مذکورہ چھٹیاں چاند نظر آنے کی تصدیق سے مشروط ہوں گی۔