واضح رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 18 فروری کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر بدھ کو چاند نظر نہ آیا تو جمعرات کو 30 رمضان اورعید الفطر 20 مارچ کو ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل 19 مارچ کو اسلام آباد میں جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے زونل ہیڈ کوراٹرز میں ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں عیدالفطر 20 مارچ کو منانے کا اعلان
سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی، سپارکوکے مطابق شوال 1447 ھ کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6:23 بجے پیدا ہو گا، 19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں سورج اورچاند کے غروب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔
متوقع طور پر یکم شوال 1447ھ ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی، پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد چاند دیکھنے اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔