آسٹریلیا میں عیدالفطر 20 مارچ کو منانے کا اعلان
عیدالفطر
آسٹریلین امام کونسل کے مطابق یہ فیصلہ جدید سائنسی بنیادوں اور فلکیاتی ماہرین کی آراء کی روشنی میں کیا گیا/ فائل فوٹو
کینبرا (ویب ڈیسک): آسٹریلیا میں رواں سال عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ۔ آسٹریلین امام کونسل کے مطابق یہ فیصلہ جدید سائنسی بنیادوں اور فلکیاتی ماہرین کی آراء کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ سائنسی حسابات کے مطابق شوال کا چاند 19 مارچ کی شام کو واضح طور پر نظر آنے کے امکانات ہیں، جس کے پیش نظر 20 مارچ کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آسٹریلین فتویٰ کونسل نے بھی اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی سائنسی اداروں اور فلکیاتی مراکز سے مشاورت کی ہے، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ چاند کی رویت ممکن ہوگی۔ آسٹریلیا میں ہر سال عید کے تعین کے لیے سائنسی طریقہ کار کو اہمیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہاں اکثر دیگر ممالک سے ایک دن پہلے یا بعد میں عید منائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 18 مارچ کو اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ سعودی سپریم کورٹ اور عدالتی کونسل کے مطابق ملک بھر میں 29 ویں روزے کی شام کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو چاند نظر آئے تو وہ متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

پاکستان میں بھی عیدالفطر کے چاند کی رویت کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جہاں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کی شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مختلف ممالک میں عید کے دن کا فرق بنیادی طور پر چاند کی رویت کے طریقہ کار کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ ممالک صرف آنکھ سے چاند دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ دیگر ممالک سائنسی حسابات کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ اسی اختلاف کے باعث ہر سال دنیا کے مختلف حصوں میں عیدالفطر مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے، جو امت مسلمہ کے لیے ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں