حکومت کا عید سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر سے قبل وفاقی سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر سے قبل وفاقی سرکاری ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں، محکموں نے تنخواہ عید سے پہلے ادا کرنے کےلیے کام شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت بھی مارچ 2026 کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

عیدالفطر کے پیش نظر سندھ حکومت نے ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے یہ خصوصی فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں اور مراعات 16 مارچ کو ملیں گی، مارچ کی تنخواہیں اور مراعات عید سے پہلے ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان

حکومتِ سندھ کے اس فیصلے کا مقصد عیدالفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں عید کی تیاریوں کے دوران کسی قسم کی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عیدالفطر کے موقع پر عام طور پر گھریلو اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث ملازمین کو اضافی وسائل درکار ہوتے ہیں، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام ادائیگیوں کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مقررہ تاریخ پر ملازمین اور پنشنرز کو رقم کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں