تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے بیٹے اور حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ انہیں مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر سننے کو ملی تھی۔
جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، یوسف پزشکیان نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے،وہ بالکل محفوظ ہیں۔
ذہن نشین رہے کہ چند روز قبل مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وزیر دفاع کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کو اہم پیغام
خیال رہے کہ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے تھے، ایرانی ذرائع نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ٹانگ پر معمولی زخم آیا تھا، مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے حملے میں زخمی ہوئے تھے،تاہم اس حوالے سے سپریم لیڈر بننے کے بعد ابھی تک مجتبیٰ خامنہ ای کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔