ایران کو اب پوری طاقت سے جواب دینا ہوگا، ایرانی مشیر خارجہ
Kamal Kharrazi
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے مشیر خارجہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سفارت کاری کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے، ایران کو اپنے وجود کے دفاع کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔

بین الاقوامی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کمال خرازی نے کہا کہ ایران ایک قدیم تہذیب کا حامل ملک ہے جس کی 500 سالہ ثقافت اور تاریخی پس منظر ایرانی عوام کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔

ان کے مطابق شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف نے ایرانی معاشرے کو مزید استحکام دیا ہے، جس کی وجہ سے قوم مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہتی ہے۔

انہوں نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طویل جنگ لڑنے کی صلاحیت نہ ہونے کا دعویٰ محض امریکی پروپیگنڈا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قوم کی مزاحمتی قوت سے ناواقف ہیں، اسی لیے وہ ایران سے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، ایران اپنی دفاعی ضروریات کیلئے اسلحہ خود تیار کرتا ہے، بیرونی ممالک پر انحصار نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:علی لاریجانی کا امریکی صدر کی دھمکیوں پر کرارا جواب

دوسری جانب ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے بھی امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورا سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، ایرانی عوام اپنی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں اور اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو یہ تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں