امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں، ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا، امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز ایران کے ممکنہ اہداف میں شامل ہیں اور ایرانی حملے انتہائی درستگی اور حکمت عملی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل داغ دیے
دوسری جانب سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال چین ایران کو کسی قسم کی دفاعی مدد فراہم کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔