عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق بصرہ کے قریب ایک امریکی فوجی طیارہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ کسی حملے کا نشانہ بنا یا حادثاتی طور پر زمین پر آ گرا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد گرنے والے امریکی پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کے اطراف میں موجود ہیں اور طیارے کے ملبے کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے بصرہ میں اپنے طیارے کو مار گرائے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے پھیلنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل داغ دیے
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی مرکزی فوجی کمان نے تصدیق کی تھی کہ کویت میں 3 امریکی جنگی طیارے تباہ ہو گئے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ طیارے غلطی سے اپنے ہی دفاعی نظام کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باعث فضائی صورتحال حساس ہے اور مسلسل نگرانی جاری ہے۔