بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا،طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
انڈین ایئر فورس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ طیارے کے لاپتا ہونے کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہےطیارے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ فضائیہ اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
An IAF Su-30 MKI is reported overdue. The aircraft had taken off from Jorhat, Assam and was last in contact at 7.42 pm.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) March 5, 2026
Further details are being ascertained. Search and Rescue mission has been initiated.@DefenceMinIndia@SpokespersonMoD@HQ_IDS_India@adgpi@Indiannavy
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی آخری لوکیشن کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ کس مقام پر رابطے سے باہر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، ہزاروں افراد لاپتہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم رابطہ منقطع ہونے کے بعد فضائیہ نے فوری طور پر فضائی اور زمینی سرچ ٹیمیں متحرک کر دیں، ریسکیو ٹیمیں ممکنہ علاقوں میں تلاش کر رہی ہیں جبکہ فضائی نگرانی کے ذریعے بھی طیارے کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی انہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ روسی ساختہ ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے جو روس کی معروف دفاعی کمپنی سوخوئی نے تیار کیا ہے جبکہ بھارت میں اس کے مخصوص ورژن ایس یو 30 ایم کے آئی کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ روسی تعاون سے تیار اور اسمبل کرتی ہے۔