ایران کا بحرین میں آئل ریفائنری پر حملہ، دھماکوں کی آوازیں
ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 19 ویں مرحلہ میں خلیجی ممالک کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا۔
فائل فوٹو
تہران :(سنو نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 19 ویں مرحلہ میں خلیجی ممالک کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی گئی ہے، ایرانی حملوں کے بعد خلیجی ملک بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بحرین کی باپکو گیس اور آئل ریفائنری ایرانی میزائلوں کی زد میں آ گئی، ایرانی حملےمیں مبینہ طور پر بحرین پٹرولیم کمپنی کی سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 میں اسرائیل کے خلاف خرمشہر 4 اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب کے مرکز، بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی فضائیہ کے 27ویں اسکواڈرن کے اڈے کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا جنگ، اب تک ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیل سامنے آگئی

خرمشہر 4 میزائل کی لمبائی تقریباً 13 میٹر اور وزن تقریباً 30 ٹن ہے اور یہ میزائل ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

اس میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتارآواز کی رفتار سے 16 گنا زیادہ تک جاسکتی ہے، اس رفتار کے باعث میزائل کے داغے جانے سے ہدف تک پہنچنے کا وقت تقریباً 10 سے 12 منٹ رہ جاتا ہے جو کئی میزائل دفاعی نظاموں کے لیے مؤثر ردعمل دینا مشکل بنا دیتا ہے۔

خرمشہر 4 میزائل کا وارہیڈ ایران کے میزائل ذخیرے میں شامل جدید ترین منوورایبل وارہیڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

ضرور پڑھیں