ذرائع کے مطابق شہید لیڈر کا جنازہ بدھ کی رات 1:30 بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد انہیں سپرد خاک کیا جائے گا، ایرانی عوام اور اہم سیاسی و مذہبی شخصیات جنازے میں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ اس دوران ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل بھی جاری ہے، خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای سب سے بڑے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور امکان ہے کہ نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ آج ہی کیا جا سکتا ہے، انتخاب کا عمل ایران کی مجلس خبرگان کے زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سپریم لیڈر پر ایران کا موقف سامنے آگیا
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سیاسی کشیدگی اور عالمی تعلقات میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس وقت عالمی برادری ایران کی آئندہ حکمت عملی پر نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ ایران میں عوامی ردعمل بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔
ایران کے سرکاری ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور باضابطہ اعلانات کا انتظار کریں۔