نئے سپریم لیڈر پر ایران کا موقف سامنے آگیا
Iran Supreme Leader Selection
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کیلئے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ حتمی اعلان باضابطہ منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے بتایا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے، انتخاب کا عمل آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں واقع امام رضا کا مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا، تدفین سے قبل ایک یادگاری تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اب تک خلیجی ممالک پر کتنے میزائل داغ چکا؟

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تدفین اور دیگر انتظامات کی تفصیلات جلد باضابطہ طور پر جاری کی جائیں گی۔

ایرانی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دی جائے اور سرکاری اعلانات کا انتظار کیا جائے۔

ضرور پڑھیں