ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے: امارات
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
ابوظبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفننگ میں کہا کہ امارات اپنی خودمختاری اور علاقائی استحکام پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، اس لیے اسکی فضائی حدود کسی بھی فوجی کاروائی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے ایران کی بیلسٹک میزائل پروگرام کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے تاہم مسائل کا حل طاقت کے بجائے سفارتکاری میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافہ پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتا ہے، اس لیے فوجی راستہ اختیار کرنے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ ایرانی حملوں کے بعد تہران میں امارتی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ہے اور سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے جو صورت حال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی میں عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ملک ہنگامی حالات میں ہے اور مسلح افواج مکمل جنگی تیاری میں ہیں، وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
 

ضرور پڑھیں