امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
امریکی سینٹ کام حکام نے ایران ساتھ جاری حالیہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی سینٹ کام حکام نے ایران ساتھ جاری حالیہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن میں اب تک 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو چکے ہیں، امریکی سینٹ کام کی جانب سے ایران کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں پر ایک بار میزائل داغ دیے، ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈورنز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے سے ابوظہبی کی بندرگاہ پر دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں ، متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ 58 معمولی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے پاکستانی،نیپالی اور بنگلادیشی شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں عبوری لیڈرشپ کونسل نے قیادت سنبھال لی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یواےای پر 165 میزائل داغے جن میں سے 152 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ 13 ایرانی میزائل سمندر میں گرے، ایران نے 541 ڈرونز بھی یواےای پر داغے تھے جن میں سے 506 کو تباہ کردیا گیا جبکہ 35 ڈرون شہری علاقوں میں گرے جن سے نقصان ہوا۔

علاوہ ازیں ایرانی پاسدران انقلاب کی جانب سے امریکی جنگی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

ضرور پڑھیں