ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
فائل فوٹو
February, 28 2026
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے، کسی بھی بحری جہاز کو اس اہم گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ایران نے بین الاقوامی بحری کمپنیوں اور تیل بردار جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کریں۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی و امریکی حملہ، ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ جاں بحق
اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور عالمی معیشت پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سحر و افطار اوقات
28 February 2026, 10th Ramadan
ضرور پڑھیں