ہماری فوج ہر وقت جارحیت کیلئے تیار ہے، ایران
Iran military ready statement
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ اس کی فوج کسی بھی جارحیت کیلئے ہر وقت تیار ہے، امریکی اور اسرائیلی حملوں کیخلاف بھرپور ردعمل دینے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران کیخلاف جنگ ناجائز اور غیر قانونی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی فوج اس دن کیلئے مکمل طور پر تیار تھی، جارح قوت کو ایسا سبق سکھائے گی جس کا وہ حق دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنی پالیسی امریکا فرسٹ کو اسرائیل فرسٹ میں تبدیل کر دیا، جس کا مطلب حقیقت میں امریکا کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی امریکی یا اسرائیلی حملوں میں شامل ہوگا، وہ ایرانی فوج کے جائز اہداف میں شمار ہوگا، جہاں جہاں سے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں، وہ تمام مقامات ایرانی فوج کیلئے جائز اہداف ہیں، ایران کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایران پر حملہ، اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی فوج کی تیاری اور جارح قوتوں کیخلاف سخت موقف عالمی سطح پر تناؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس دوران ایران اور مغربی ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ضرور پڑھیں