امریکی و اسرائیلی حملے میں سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا
US Israel joint attack Iran
فائل فوٹو
تل ابیب: (ویب ڈیسک) ایران پر آج امریکی اور اسرائیلی فورسز کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں رہنما محفوظ رہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق حملے کے دوران متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز اور سیاسی حکام جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ  امریکا اور اسرائیل حملے کے نتائج کا مکمل تعین ابھی نہیں کر سکے، ابتدائی جائزے جاری ہیں۔

حملے کی شدت اور ہلاکتوں کی تفصیلات ایران کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئیں، ایرانی فوجی حکام نے سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

حملے کے بعد ایرانی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی کہ متعدد اہم پاسداران انقلاب گارڈز کے افسران اور سیاسی شخصیات شہید ہو گئی ہیں، جس سے ایران میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملہ،روس نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

 

 

 

اسرائیلی فوجی حکام نے کہا کہ ابتدائی حملوں کی کامیابی اور اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید کارروائیوں کا امکان موجود ہے۔

دوسری جانب سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور عالمی سطح پر طاقت کے توازن پر اثر ڈال سکتا ہے۔ ایران کے ردعمل اور امریکا-اسرائیل کے مستقبل کے اقدامات عالمی سطح پر بڑی توجہ کے مرکز بن گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں