سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور اردن کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول عمل ہے۔
سعودی عرب نے واضح کیا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام فریقین کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
سعودی حکومت نے متاثرہ ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے خلیجی اور عرب بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیان میں متاثرہ ممالک کی قیادت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا اور ان کی سلامتی و استحکام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک درجنوں زخمی
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بیان کے بعد خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب نے زور دیا کہ علاقائی امن کے قیام کیلئے باہمی احترام اور خودمختاری کا تحفظ ناگزیر ہے۔