فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک درجنوں زخمی
Bolivia military plane crash
فائل فوٹو
لاپاز: (ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ دارالحکومت لا پاز کے قریب واقع شہر ایل آلٹو میں پیش آیا، جہاں طیارہ ایک مصروف شاہراہ پر آ گرا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بولیوین فضائیہ کا سی-130 ہرکیولس طیارہ شہر سانتا کروز دی لا سیرا سے پرواز بھر کر لا پاز کی جانب جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز اسے شدید موسمی خرابی کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم کے باعث طیارہ کنٹرول سے باہر ہو کر آبادی کے قریب سڑک پر گر گیا، جس سے نہ صرف طیارے میں سوار افراد بلکہ شاہراہ پر موجود شہری بھی متاثر ہوئے۔

حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، طیارہ گرنے کے بعد زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایران پر حملہ، اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

واقعے کے بعد ایل آلٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حتمی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں