امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو غیرقانونی قرار دیدیا
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی اکثریتی بنچ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدام کے خلاف فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے ٹیرف اقدام کے خلاف جبکہ 3نے حق میں فیصلہ دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایمرجنسی ٹیرف عائد کرنے کا حکم غیر قانونی ہے، دنیا کے متعدد ممالک پر یک طرفہ ٹیرف عائد کر کے صدر ٹرمپ نے فیڈرل لاءز کی خلاف ورزی کی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی، انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ امریکی صدر کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار فراہم نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا خلائی مخلوق بارے امریکی ریکارڈ پبلک کرنے کا اعلان

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف پر امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی شرمناک ہے، سپریم کورٹ کے ٹیرف فیصلے کے بعد میرے پاس بیک اپ پلان موجودہے، اب عدالتوں کا کچھ کرنا ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے،فیصلے نے نئی حد مقرر کردی کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کن پالیسیوں کا نفاذ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا۔ 

ضرور پڑھیں