تہران: جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
Iran Air Force jet crash
فائل فوٹو
تہران: (ویبڈیسک) ایران کے صوبہ ہمدان میں ایرانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ اچانک فنی خرابی کا شکار ہوا جس کے بعد وہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

یاد رہے کہ ایران کے پاس تقریباً 300 کے قریب لڑاکا طیارے موجود ہیں جن میں بڑی تعداد 1979 کے انقلاب سے قبل حاصل کیے گئے امریکی ساختہ طیاروں کی ہے، جبکہ بعد ازاں روسی اور سوویت ساختہ ماڈلز بھی فضائی بیڑے میں شامل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے

گزشتہ برس بھی ایران کو ایک بڑے فضائی سانحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب سابق صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

حالیہ حادثے کے بعد ایرانی فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور طیاروں کی فنی حالت پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ حکام نے مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضرور پڑھیں