عمان حکومت نے فلکیاتی حساب کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند منگل 29 شعبان المعظم کو نظر آنا ناممکن ہے۔ مرکزی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بدھ 18 فروری کو شعبان المعظم کا مہینہ مکمل ہوجائے گا جس کے اگلے دن رمضان المبارک 1447 ہجری کا آغاز ہوگا۔
فلکیاتی نتائج کے بعد کہا گیا ہے کہ سطلنت کے تمام گورنریٹس میں غروب آفتاب کے بعد چاند کا بصری نظارہ ناممکن ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دوسری جانب پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظرآنے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 شعبان کو چاند نظر آسکتا ہے، چاند کی پیدائش 18 فروری کی شام پانچ بجکر ایک منٹ پر ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا، اٹھارہ فروری کی شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام سات بجکر آٹھ منٹ تک ہوگا، سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام سات بجکر چوبیس منٹ تک ہوگا۔
بلوچستان میں شام سات بجکر سینتالیس منٹ تک چاند دیکھا جاسکے گا۔خیبرپختونخوا میں چاند دیکھنےکا وقت شام سات بجکر تیرہ منٹ تک ہوگا۔